وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنا ایک غیر مشروط ریلیف یعنی این آر او مانگنے کی کوشش ہے۔
خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس وقت بڑی پریشانی میں ہیں اور وہ کسی نہ کسی طرح ریلیف چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بڑھکیں مارنے کے بعد اب وہ نظر ثانی کر رہے ہیں اور مذاکرات میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی کہ انہیں این آر او دیا جائے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی حالیہ کوششیں، چاہے وہ مذاکرات ہوں یا اب خط لکھنے کی بات ہو، دراصل این آر او کی کوششیں ہیں۔