وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کا سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کا فیصلہ

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ بارے رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات  کی جانب سے اکاموڈیشن رولز2025 کا مسودہ تیار کرلیا گیا جو منظوری کیلئے وزیراعظم کو جلد بھجوایا جائے گا۔

سرکاری ملازمین کے لیے مختص مختلف کیٹگریز میں تبدیلی کی جائے گی، گریڈ 22 کے افسر کو کیٹگری ون کا مکان الاٹ کیا جائے گا، گریڈ 21 کو کیٹیگری ٹو، گریڈ 19، 20 کو کیٹگری تھری کے مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔

رمضان پیکج ، لاکھوں خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے دینے کا اعلان

 گریڈ 18 اور 17 کو کیٹگری فور، گریڈ 16 اور 15 کو کیٹیگری فائیو کے مکانات دیے جائیں گے، گریڈ 12 اور 14 کو کیٹیگری سکس  جبکہ گریڈ 5 سے 11 کو سیون کیٹیگری کے مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔

گریڈ ایک سے 4 کے ملازمین کو کیٹگری 8 کے مکان الاٹ کئے جائیں گے، سرورس کے دوران انتقال کر جانے ملازم کے ورثا کو 60 کی عمر تک کے لیے مکان رکھنے کی اجازت ہوگی، ریٹائرمنٹ کے بعد 6 ماہ تک مکان رکھا جا سکتا ہے۔

کسی الاٹی کو مکان کرایہ پر دینے کی اجازت نہیں ہو گی، اگر  میاں بیوی دونوں ملام  ہیں تو صرف ایک کو مکان یا ہائرنگ ملے گی۔ اگر کوئی ملازم خود مکان میں نہیں رہے گا تو اس کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *