چیمپیئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس اربوں روپے میں فروخت

چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس اربوں روپے میں فروخت ہو گئے۔

پاک بھارت ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں میچ کھیلا جائے گا، اس میچ کے  ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 : پی سی بی کا 3 ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹوں کی بھی حیران کْن فروخت ہوئی ہے۔ ایونٹ کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہو چکے ہیں۔

 ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *