سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ آجکل کہاں ہیں؟ سینئر صحافی زاہد گشگوری کا انکشاف

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ آجکل کہاں ہیں؟ سینئر صحافی زاہد گشگوری کا انکشاف

سینئر صحافی زائد گشکوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاویدباجوہ سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کے برعکس پاکستان میں موجود ہیں اور گھر پر روٹین لائف گزار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوہد باجوہ جن پر روٹین میں عام لوگوں سے ملنے پر پابندی تھی ، جنرل فیض حمید کے ٹرائل کے دوران ان پر روٹین لائف میں لوگوں سے ملنے کے حوالے سے پابندی تھی اور اب جبکہ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے اور ٹرائل کے حوالے سے بیشتر شواہد اکھٹے کیئے جا چکے ہیں۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے سینئر صحافی زاہد گشگوری نے دعوٰ ی کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انکے حوالے سے جاری افواہوں کے برعکس اس وقت وہ پاکستان میں ہیں اور اس وقت روٹین کی لائف گزار رہے ہیں اور ان پر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے دو سالہ پابندی بھی ختم ہو گئی ہے کہ وہ کسی سے بات نہیں کر سکتے۔

انکا کہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ٹرائل تقریبا مکمل کر لیا گیا ہے اور 6 ماہ سے جاری ٹرائل میں اہم شواہد اکھٹے کیئے گئے ہیں اور فیض حمید سے متعلق فیصلہ کسی بھی وقت سامنے آ سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *