پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر و صدر ملاکنڈ ریجن فضل حکیم خان بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جس دوران 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
پی ٹی ائی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے جلسے کی کامیابی کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہونے والا جلسہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جو کہ صوبے کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے بھی اس موقع پر اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس جلسے کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی کی اس جلسے کے لیے بھرپور تیاری شروع کردی گئی ہے اور یہ پی ٹی ائی کی سیاسی پاور شو ورکرز کو متحرک کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل پاور شو ہوگی۔ پی ٹی ائی قائدین کے مطابق یہ خیبر پختونخوا کی سیاسی فضاء میں ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کرے گا۔