آئی فون 16 اب صرف 16,765 روپے ماہانہ قسط پر حاصل کریں، زبردست آفر متعارف

آئی فون 16 اب صرف 16,765 روپے ماہانہ قسط پر حاصل کریں، زبردست آفر متعارف

بینک الفلاح نے صارفین کے لیے شاندار آفر کا اعلان کر دیا جس کے تحت وہ جدید ترین آئی فون 16 سیریز کو آسان اقساط کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں۔

بینک الفلاح نے صارفین کیلئے 3 سے 12 ماہ کی اقساط پر آئی فون 16 کے تمام ماڈلز صفر مارک اپ پر دینے کا اعلان کیا ہے تاہم 18 سے 36 ماہ کے پلان پر مختلف انٹرسٹ ریٹ لاگو ہوگا۔

آئی فون 16 کے تمام ماڈلز 3 ماہ کی اقساط پر لینے کیلئے اڑھائی فیصد پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔ 6 سے 12ماہ کی اقساط کیلئے 5 فیصد پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔ اسی طرح 18 ماہ سے 36 ماہ تک کے اقساط کے پلان کیلئے اڑھائی فیصد پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔

اس کے علاوہ بینک الفلاح کی جانب سے صارفین کو مفت چارجر بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

مزید معلومات کیلئے 3 سے 36 ماہ تک اقساط پلان ملاحظہ کریں:

بینک الفلاح کی جانب سے یہ پیشکش ایک محدود مدت کیلئے دی گئی ہے اور مصنوعات کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے۔ صارفین اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے بینک الفلاح کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں یا بینک کی ویب سائٹ پر جا کر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو بھی 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ آئی فون 16 سیریز خریدنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

یہ ایک سنہری موقع ہے ایپل کے جدید ترین آئی فون 16 سیریز کے مالک بننے کا، تو اس محدود وقت کی آفر سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہ کریں اور ابھی رابطہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *