سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 5 ہزار 3 سو روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا اور 24 قیراط سونا 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ چکا ہے جبکہ 10 گرام سونا 4158 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 36 روہے اضافے سے 3350 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 53 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2868 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اضافہ ریکارڈ

دوسری جانب بھارت میں 2024 کے دوران سونے کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سال بھارت میں سونے کی مانگ میں 31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی طلب 3920 ارب روپے سے بڑھ کر 5153 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یکم جنوری 2024 سے اب تک سونے کی قیمت میں 8 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جس سے بھارتی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *