پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انڈسٹری کے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 9.41 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ملک میں 9.07 ملین ٹن پیٹرولیم مصنو عات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جنوری میں 1.38 ملین ٹن پٹر ولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے برابر ہے۔
دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں پٹر ولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔