چیمپیئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری

چیمپیئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری

پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہو جائے گا۔

 آن لا ئن ٹکٹس بک کروانے والے کرکٹ شائقین سے پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آن لا ئن ٹکٹس بک کروانے والوں کے لیے بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ضروری ہے، اسٹیڈیم میں آن لائن ٹکٹ پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ دکھانا لازم ہوگا۔

فزیکل ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والے کا اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *