عوام کی دلچسپی ، پی سی بی کا مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ

عوام کی دلچسپی ، پی سی بی کا مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پی سی بی نے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی دلچسپی دیکھتے ہوئے چار میچز کی مزید ٹکٹیں جمعرات سے فینز کو دستیاب ہوں گی۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا  انگلینڈ میچ کے علاوہ سیمی فائنل کے ٹکٹس ریلیز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کا بیان، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے مزید دو ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے، دیگر میچز کے پانچ، پانچ ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے۔

یہ ٹکٹس آن لائن بھی حاصل کیے جاسکتےہیں  اور نجی کوریئر سروس کے دفتر پر بھی دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *