پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی جانب سے رواں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو پیسے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کی سمری محکمہ خزانہ نے منظور کرلی ہے ، مستحق لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق بینک آف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے ذریعے گھر گھر تقسیم کرے گا۔ دستاویز میں کہنا تھا کہ پے آرڈر وصول کرنے کے بعد خاندان اپنے بینک میں جمع کرا کر پیسے حاصل کرے گا۔
اگر کسی خاندان کا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے تو اسے بینک آف پنجاب کے سپر ایجنٹ کے پاس جانا ہو گا۔ پے آرڈر کا کیش وصول کرنے کیلئے شناختی کارڈ ، بائیومیٹرک کرانا لازم ہوگا، لاہور رمضان پیکج پے آرڈر کی مدت 15اپریل 2025 تک ہے۔