شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12خوارج جہنم واصل کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5-6 فروری 2025 کو سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل کیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد ابراہیم (عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ ہنگو) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو قبول کیا۔
مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی استعمال ہوا۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔