بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق اسلحے کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ دھرنوں، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماعات پر 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ ناگزیر تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *