اسلام آباد میں ہر قسم کے اجتماع اور سیاسی سرگرمی پر پابندی ہے، ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد میں ہر قسم کے اجتماع اور سیاسی سرگرمی پر پابندی ہے، ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کسی بھی قسم کے ممکنہ سیاسی سرگرمی کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں پہلے سے ہی دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔ شہر میں ہر قسم کے اجتماع اور سیاسی سرگرمی پر پابندی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ لہذا شہریوں سے التماس ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان

پنجاب میں 8 فروری کیلئے دفعہ 144 نافذ

اس سے قبل صوبہ پنجاب میں بروز ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جس کا محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہےاور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

بلوچستان میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

دوسری جانب بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق اسلحے کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ دھرنوں، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماعات پر 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *