پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صوابی احتجاجی جلسے کے انعقاد سے اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہےکہ پی ٹی آئی حکومت اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاجی جلسہ کر رہی ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک صوبے میں الیکشن درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے، 11 سال سے مسلط کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شمولیتی جلسے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک صوبے میں الیکشن درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے، پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو سزا ہوئی لیکن پارٹی نے کہیں احتجاج نہیں کیا، قیادت کو لیڈر کی فکر نہیں، عہدوں کے لیے آپس میں لڑ رہی ہے اور خیبرپختونخوا اسمبلی نے ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا بل پاس کیا۔

گورنر کے پی نے کہا کہ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین رہی ہے، پی ٹی آئی نے صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا، پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج اور شیلنگ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا شمولیتی جلسے سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ضم اضلاع کے 600 ارب صوبائی حکومت ہڑپ کر گئی، وزیر اعلیٰ سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *