سہ فریقی سیریز کا آج سے آغاز، پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل

کرکٹ  کا میلہ سجنے کو تیار ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ 

پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز لاہور میں پریکٹس کی جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے،  پہلی بار لاہور آئے ہیں، قذافی اسٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلی گیند پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کرائی جائے گی،سنگل لیگ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ پیر 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

دوسرے میچ کے بعد ٹورنامنٹ کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں پاکستان بدھ 12 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے گا۔ ایونٹ کا فائنل جمعہ 14 فروری کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *