بنوں: فتح خیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا دوسرا حملہ، 2 اہلکار شہید

بنوں: فتح خیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا دوسرا حملہ، 2 اہلکار شہید

بنوں: خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے فتح خیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے دو دنوں میں دوسرا حملہ کیا، جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا اس سے پہلے بھی چوکی پر حملہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ رات دہشتگردوں نے رات گئے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا تھا، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے ان کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا، اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

ڈی پی او بنوں نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے دو دنوں میں دوسری مرتبہ فتح خیل پولیس چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں شہید ہونے والے دو اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *