پاک فوج کے آفیسر میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

پاک فوج کے آفیسر میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

اسلام آباد: پاک فوج کے ایک میجر نے نوشہرہ کے قبرستان میں لاوارث بچی کو گود لے کر مثال قائم کردی۔  نوشہرہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 7 فروری 2025 کو ایک مقامی قبرستان میں ایک شیر خوار بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچایا اور فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔ یہ واقعہ جب رسالپور میں کورس کرنے والے پاک فوج کے آفیسر میجر وقاص کے علم میں آیا تو وہ فوری طور پر اسپتال پہنچے۔ انہوں نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا اور اسے تحفظ فراہم کیا۔

میجر وقاص کے اس اقدام کو سوشل میڈیا اور مقامی پشتو چینلز پر بھرپور پذیرائی ملی، جہاں عوام نے نہ صرف ان کے جذبۂ ہمدردی کو سراہا بلکہ ان کی ہمت و دلیری کی بھی تعریف کی۔

یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج نہ صرف دفاع وطن اور رفاہ عامہ میں پیش پیش ہے بلکہ انسانی ہمدردی میں بھی ایک شاندار مثال قائم کر رہی ہے۔ میجر وقاص کا یہ اقدام پوری قوم کے لیے انسانیت اور محبت کا ایک مضبوط پیغام ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *