کرپشن کی سب سے زیادہ شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

کرپشن کی سب سے زیادہ شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

کرپشن کی سب سے زیادہ شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انکشاف۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ایل ڈی اے منصوبوں کو جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سب سےزیادہ کرپشن کی شکایات ایل ڈی اے کی آرہی ہیں۔ اجلاس میں انہوں نے ایل ڈی اے سٹاف کی مانیٹرنگ کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں لاہو رکی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیلی کے پروگرام کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 6ارب روپے کی لاگت سے روڈ اسٹرکچر میں بہتری سمیت دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کچی آبادیوں کو ایل ڈ ی اے ڈویلپمنٹ پلان میں ترجیحاََ شامل کرنے کی ہدایت کی اور اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیوون میں پائلٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔واک ویز ، مخصوص بائیک سائیکل لین ، پارکس کی بحالی ، ریڑھی اور سٹال کیلئے وینڈنگ ایریا مختص ہوں گے جبکہ بارش کا پانی زیرزمین منتقل کرنے کا نظام اور سول اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریڑھی بانوں کیلئے وینڈنگ پوائنٹس بنائے جائیں اور کسی کی ریڑھی نہ چھینی جائے۔

گزشتہ روز پنجاب اپیکس کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ امن وامان ہے۔ پُرامن پاکستان کے پیچھے شہداء کی قربانیاں ہیں، ہم سب نے ٹیم کی طرح کام کرنا ہے، دہشتگردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر دل خوش ہوا، میں انہیں بھی سراہتی ہوں، چکوال میں شہید کیپٹن کے گھر گئی تو اہل خانہ کے آنسو نہیں دیکھے جا رہے تھے، اے پی ایس کے بعد بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو سراہا گیا، ہم نے نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی معترف ہوں، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد ہونا چاہئے۔ مریم نواز نے کہا ہمیں کپیسٹی بلڈںگ کی طرف جانا ہے ، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید اسلحہ ہے، ہم جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے بھی اقدام کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *