فجیرہ تائیکوانڈو ٹورنامنٹ: پاکستان کے ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

فجیرہ تائیکوانڈو ٹورنامنٹ: پاکستان کے ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ابوظہبی: پاکستان کے مشہور کھلاڑی ہارون خان نے فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتےہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں ہونے والی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے ہارون خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ہارون خان نے تین مسلسل مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے مختلف حریفوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہارون خان کو ایران کے حسین پور علی رضا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حسین پور علی رضا نے میچ کے دوران ہارون خان کی سخت مزاحمت کا بھرپور مقابلہ کیا اور سیمی فائنل میں فتح حاصل کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *