ترک صدر رجب طیب اردوان12فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان12فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

ترک صدر طیپ اردوان 12 فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے اوردورے کے دوران پاک ترکی اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر 12 فروری سے پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے،دورہ میں دفاع، سلامتی، تجارت اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ 10سے12وزراء کاوفد بھی آئے گا،دورہ کے دوران پاک ترکی اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف مشن گورننس اور کلیدی شعبوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب ایردوان کریں گے۔کونسل کے اجلاس میں دفاعی اور سلامتی تعاون، تجارت میں اضافے، اقتصادی تعاون اور ثقافتی تعلقات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *