پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے اجلاس کی ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا، جسے ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی ملتوی ہونے کی وجہ کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔ تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ کابینہ کے اجلاس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ اجلاس مختلف اہم امور پر بحث کے لیے طلب کیا گیا تھا، جن میں صوبے کی ترقیاتی منصوبوں، حکومتی پالیسیوں اور دیگر اہم انتظامی معاملات پر غور شامل تھا۔ صوبائی کابینہ کا ملتوی ہونے والا آج اجلاس آئئند ہفتے متوقع ہے جس کی نئی کنفرم تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔