پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ،ڈالر سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ،ڈالر سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر سستا ہو گیا۔

 بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 9 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 332 پر آ گیا، آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 845 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کو طول دینے کیلئے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، زرتاج گل

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 21 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 279.05 روپے سے کم ہوکر 279 روپے کا ہو گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *