بجلی کی قیمتوں میں 2روپے فی یونٹ کمی کا امکان

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے، جس کے تحت ٹاسک فورس نے مزید 45 پاور پلانٹس سے مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مجموعی طور پر بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق تقریباً 25 سرکاری پاور پلانٹس کا منافع 19 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نیٹ میٹرنگ کی پالیسی سولر استعمال نہ کرنے والوں کیلئے بوجھ بن گئی

اس فیصلے سے بجلی کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی آئے گی، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کو اب مجموعی پیداواری صلاحیت کے بجائے اصل پیداوار کے مطابق ادائیگی کی جائے گی، جس سے اضافی اخراجات میں کمی ہوگی۔

ٹاسک فورس کی سفارشات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جہاں حتمی منظوری کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *