رواں مالی سال کے پہلے سا ت ماہ میں افغانستان کیلئے چینی کی برآمد 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران افغانستان کیلئے چینی کی برآمد محض 59 لاکھ ڈالر تھی۔
ملک میں حالیہ 10 ہفتوں کے دوران چینی کے اوسط نرخوں میں 21 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 153 روپے 11 پیسے فی کلو پرپہنچ چکی ہے،اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 160روپے فی کلو تک ہے۔