عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار، سعودی حکام کی نئی ہدایات

عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار، سعودی حکام کی نئی ہدایات

سعودی حکام نے نئی ہدایات میں کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے پولیو ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے وزارت مذہبی امور کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان سے آنے والے مسافر سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو کی ویکسین لگوائیں۔

وزارت مذہبی امور نے عمرہ آپریٹرز اور ائیر لائنز کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں

مراسلے کے مطابق عمرہ زائرین پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں، سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے سے ایک مہینے قبل ویکسین لی جائے۔

سعودی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ روانگی کے وقت ویکسینیشن کےعمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *