بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تین ارب ڈالر وطن بھیج دیے

بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تین ارب ڈالر وطن بھیج دیے

بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ماہ میں اربوں ڈالر وطن بھیج دیے، رواں سال جنوری میں تین ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری 2025 کی ترسیلات جنوری 2024 کے مقابلے میں 25 فیصد زائد ہیں۔

جنوری 2025میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 72.83کروڑ ڈالر بھیجے، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2025میں 62.17کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 44.36کروڑ اور امریکا سے 29.85کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔

ملک میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جنوری کے اعداد شامل کر لینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کی ترسیلات تقریباً 21 ارب ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ سے 31 فیصد زائد ہیں۔

رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں سعودی عرب سے 5 ارب 15 کروڑ، عرب امارات سے 4 ارب 20 کروڑ، برطانیہ سے 3 ارب 8 کروڑ اور امریکا سے 2 ارب 7 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان آئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *