آئندہ سال سے نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو اے ٹی ایم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ

آئندہ سال سے نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو اے ٹی ایم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا 23واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی فلاح و بہبود کے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

صوبائی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو اے ٹی ایم کارڈ فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے 30 لاکھ افراد کو مالی معاونت حاصل ہوگی۔ اس منصوبے کے لیے 30 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نان فائلرز کو رکشہ، موٹر سائیکل، 8 سو سی سی کار، ٹریکٹرز خریدنے کی اجازت دیدی گئی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار عوام کو گھر بیٹھے 10 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی تاکہ رمضان کے دوران ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔ اجلاس میں طلبہ کے لیے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا، جس سے طلبہ کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی جبکہ وزیراعلیٰ نے ٹرام سروس کے آغاز کے لیے فوری پلان طلب کرلیا۔

پنجاب میں صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں اور بلا تاخیر کام شروع کریں جبکہ سرکاری کارروائی بعد میں ہوگی۔ صنعتکاروں کو فوری طور پر این او سی ملے گا اور صنعتی عمل کو مزید بزنس فرینڈلی بنایا جائے گا۔

کینسر کے مریضوں کے لیے کیموتھراپی کے متبادل کرایوبلیشن مشین کی خریداری کے لیے 580 ملین روپے کی منظوری دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ نے کینسر کے جدید طریقہ علاج متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا۔

پنجاب میں عوامی تحفظ اور سہولیات کی بہتری کے لیے 5,960 کانسٹیبلز کی بھرتی کی منظوری دی گئی جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں بھی 127 بھرتیوں کے لیے نرمی دی گئی۔ مری میں ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے 500 نئی بھرتیوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *