افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کے عالمی امن کو خطرہ ہے، منیراکرم

افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کے عالمی امن کو خطرہ ہے، منیراکرم

نیویارک: پاکستان اور امریکا نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی اسی طرح کارروائی کی جائے جیسے داعش اور القاعدہ کے خلاف کی جاتی ہے۔ امریکی سفیر ڈوروتھی شیا نے بھی داعش سے وابستہ گروپوں اور افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے روابط پر تشویش کا اظہار کیا۔

منیر اکرم نے پاکستان کے اندر داعش میں بھرتیوں کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی، جبکہ انہوں نے افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر زور دیا اور عالمی برادری سے سرحد پار حملوں کے خلاف مدد کی اپیل کی۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ دہشت گردی عالمی امن کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے، جس کا مقابلہ عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *