وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 22 تک ہزاروں آسامیاں ختم کردیں

وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی11ہزار 877 اسامیاں ختم کر دیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کر دی۔

کابینہ نے اگست2024میں 60 فیصد خالی ریگولر اسامیاں ختم کرنےکافیصلہ کیاتھا۔کابینہ کے فیصلےکےتحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے اسامیاں ختم کی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےمطابق گریڈ ایک سے 18 تک11 ہزار 764اور گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک 113 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔

گریڈ 22 کی مشیر کی 2 اسامیاں، گریڈ 20 کی 26 اسامیاں، گریڈ 19 کی 85 اسامیاں ختم کی گئیں۔ گریڈ 18 کی 135، گریڈ 17 کی 445اورگریڈ 16 کی 552 اسامیوں کو ختم کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب پنجاب بھر کے 42 ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے، نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن پنجاب بھر میں امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز فراہم کرے گا، امتحان میں 65 لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے۔

امتحانات کا سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے نتائج مارچ کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے اورنئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *