مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق جمعرات سے پیر تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

یو اے ای حکومت کا ایئر پورٹ آنیوالے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگانے کا فیصلہ

عرب میڈیا نے مقامی موسمیاتی مرکزکے حوالے سے بتایا کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس موقع پر گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔

الباحہ ریجن کے بعض علاقوں میں بارش ہو گی، نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش  پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *