انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے لئے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی، ونر اپ ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز دئیے جائیں گے جبکہ ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیموں کو 34 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔ 5ویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جبکہ 7 ویں نمبر کی ٹیم کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔
اس طرح ہر ٹیم کو ایونٹ کھیلنے کے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز بھی ملیں گے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔