تحریک انصاف کے تیسرے دور حکومت میں تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر

تحریک انصاف کے تیسرے دور حکومت میں تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر

خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے تیسرے دور حکومت میں تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے۔

محکمہ تعلیم کی نااہلی سے ٹیکس بک بورڈ کی لیز پر لی گئی حیات آباد پشاور میں اراضی نیلامی کی کگار پر آگئی جبکہ محکمہ کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے اربوں روپوں کی اراضی پر قبضہ ہوگیا۔جس کے خلاف انٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی ہے۔دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا ایکنامک زون نے محکمہ ٹیکس بک بورڈ کی اراضی رقم ہتھیانے کے چکر میں من پسند افراد کو لیز پر دے دی۔

دستاویزات کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ نے 64 کنال اراضی 2010 میں 11 کروڑ روپے لیز پر لی تھی،اس اراضی پر پرنٹنگ یونٹ بنوانے کے معاہدے پر دی گئی تھی،گزشتہ 14 سال میں محکمہ تعلیم اور بورڈ نے متعلقہ اراضی پر بنی عمارت کو گودام کے طور پر استعمال کیا،جہاں پر ردی اور فرنیچر سمیت کوڑے کا ڈمپر بھی بن چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر لیز کیسنل کروا کر اراضی کو دوبارہ لیز پر دیا گیا اوررقم ہتھیانے کی کوشش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ نے اراضی کی واپسی کے لئے عدالت میں کیس جمع کروادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی نا اہلی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے کرپٹ عنا صر نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے چئیرمین بدلنے کے بعد بھی معاہدے پر کوئی عملدرآمد نہ کیا ذرائع کے مطابق باربار محکمہ تعلیم کو یونٹ کا پی سی ون بنا کر کام کی اجازت مانگی گئی لیکن عملی کام نہ ہوسکا، بمحکمہ تعلیم کی نااہلی اور غیر سنجیدگی سے اربوں روپوں کی اراضی پر قبضہ ہوگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *