پی ٹی آئی کے سینئررہنماسینیٹر علی ظفرنے کہا ہے اگر حکومت مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی تو پھر ہمیں بھی نہیں،خرابیوں پر نصیحت کیلئے کھلا خط لکھنا بانی پارٹی عمران خان کا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نصیحت کر رہے ہیں کہ ان خرابیوں کو ٹھیک کیا جائے ،بانی پارٹی نے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف کوکھلا خط لکھنے کے لئے اپنا حق استعمال کرتے رہیں گے۔
کھلے خط کے جواب کی امید اورتوقع نہیں ہوتی، ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں مذکرات منظورنہیں، حکومت سے مذاکرا ت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، اب اگرحکومت مذاکرات پربیان بازی کر تی ہے تو اس کی مرضی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے کچھ بھی نہیں مانگا،مطالبات تحریری طورپرتسلیم کر لیے جاتےتومعاملہ واپس بانی تک لے جاسکتے ہیں،بانی سے پوچھ سکتے ہیں کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں یا نہ کریں۔