یوٹیلٹی سٹور کے ڈیلی ویجز ملازمین کی نوکریوں سے بر طرفی کا آغاز کر دیا گیا

یوٹیلٹی سٹور کے ڈیلی ویجز ملازمین کی نوکریوں سے بر طرفی کا آغاز کر دیا گیا

یوٹیلٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے لیٹرز جاری ہونا شروع ، ریجنل مینجرز کی جانب سے ملازمین کو فارغ کرنے کے لیٹرز جاری کیے گئے ۔

ذرائع  کے مطابق کئی ڈیلی ویجز ملازمین کو زبانی بھی نوکری سے فارغ کرنے کی احکامات جاری کیے گئے  ، ریجنل مینجرز نے ملازمین کو خط میں تحریر کیا کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے۔

ذرائع  کے مطابق خط میں ڈیلی ویجز ملازمین کو متعلقہ اکاونٹ آفیسرز سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد رہے گا،  پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

ذرائع  کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کی جانب سے براہ راست کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا۔

آل پاکستان ورکرز الائنس  کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا حکم ملا ہے،  سینکڑوں ریجنل مینجرز نے ڈیلی ویجز ملازمین کو لیٹر بھیجے ہیں،اس فیصلے کی مزمت کرتے ہیں یہ ایک ظالمانہ فیصلہ ہے،  ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *