ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور سرکاری قیمتوں کے برعکس700روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں اس وقت زندہ مرغی 470روپے کلواور مرغی کاگوشت 700روپے کلوفروخت کیاجارہاہے حالانکہ گوشت کاسرکاری ریٹ 650روپےاور زندہ مرغی کا 420روپے فی کلومقرر ہے۔
صدر سندھ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن سائوتھ زون ملک ظریف کاکہناہے کہ مرغی سستی نہ ہونے کے ذمہ دار فیڈملر ہیں،انتظامیہ فیڈ ملرزسے پوچھے کہ جب سویابین سمیت تمام اجزاء موجودہیں توپھرکیوں فیڈسستی نہیں کررہے۔
ادھر پنجاب حکومت کی کوششوں کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کے گھریلو بجٹ پر متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کے سرکاری نرخ 590 روپے فی کلو مقرر ہیں۔
تاہم مقامی مارکیٹوں میں برائلر مرغی کا گوشت 670 سے 680 روپے فی کلو کے حساب سے بیچا جا رہا جو کہ جنوری 2025 کے مقابلے میں بڑا نمایاں اضافہ ہے۔