راولپنڈی میں طویل خشک سالی، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ العمل

راولپنڈی میں طویل خشک سالی، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ العمل

مینیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینٹیشن اتھارٹی محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئی تو پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ تین سے چارماہ کے دوران بارشوں کے نہ ہونے سے پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ ، پانی کے کمی کے باعث ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے ممکنہ خطرے کی نشاندہی لرتے ہوئے گھر وں کے فرش اور گاڑیاں دھونے پر مقدمات اور جرمانے کرنے کا عندیہ دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے شہری ہو جائیں تیار، طویل خشک سالی کے باعث راولپنڈی شہر میں ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے گھروں کے فرش اور گاڑیاں دھونے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، راولپنڈی شہر کو یومیہ 68 ملین گیلن پانی درکار جبکہ راول ڈیم، خانپور ڈیم اور ٹیوب ویلز سے صرف 51 ملین گیلن ہی شہر کی ضرورت کیلئے دستیاب ہے ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہےکہ آبادی میں مسلسل اضافے اور کمرشل سرگرمیوں کے باعث پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

پینے کے صاف پانی کی فراہمی مشکل ہوتی جارہی ہے خشک سالی کے باعث ڈیموں اور زیر زمین پانی کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے زیر زمین پانی کا لیول سات سو فٹ نیچے چلا گیا اس لئے شہری واسا کے ساتھ مکمل تعاون کریں ، جبکہ دوسری جانب راولپنڈی کے شہریوں کا کہنا ہےکہ پینے کے صاف پانی کے حصول کے واحد ذریعے فلٹریشن پلانٹس کی بھی بروقت صفائی اور مرمت نہ ہونے کے باعث وہ صاف پانی سے محروم ہیں اور اس کا زمہ دار واسا کو ٹھہرایا ہے

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی قلیل بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے جس سے شہر میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پانی کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کیلئے واسا کی جانب سے شہریوں کے چالان اور مقدمات بھی درج کئے جائینگے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *