تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک بھر میں منظم اور مؤثر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک بھر میں منظم اور مؤثر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد عید الفطر کے فورا بعد منظم اور موثر انداز میں نئی احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عید کے بعد تحریک انصاف ایک بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی، بانی کی ہدایت کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی تحریک شروع کریں گے، ہم احتجاجی تحریک کیلئے اپنی تیاریاں ابھی سے شروع کررہے ہیں، وکلاء اور سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے ایک بھرپور تحریک چلائیں گے ۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں وکلاء اور دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں اور تحریک انصاف اس حکومت کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ایک نالائق ترین وزیر اعلیٰ کو مسلط کیا گیا ہے اور عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم، تحریک انصاف اپنی سیاسی حکمت عملی کے تحت عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گی۔ ملک احمد خان بھچر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید کے بعد ایک منظم اور مؤثر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *