بزدل،بھگوڑہ اورسیاسی غدار ‘ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فوادچودھری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بزدل،بھگوڑہ اورسیاسی غدار ‘ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فوادچودھری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ فواد چودھری کسی بھی فورم پر خود کو تحریک انصاف کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین کے ساتھ جھگڑے کی مزمت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو بزدل قرار دے دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہیں کے مابین لڑائی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے اظہار مذمت کا پیغام جاری کیا گیا،سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری کے حملے کو بلا اشتعال، سنگدلانہ اور حیوانی جبلّت کا اظہار قرار دے دیا۔

سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیےکے مطابق فواد چودھری ماضی میں بھی اپنے مخالفین پر حملے کرنے میں ملوث رہے ہیں،فواد چوھدری گالم گلوچ ،فحش گوئی و بدکلامی کا رجحان رکھتے ہیں،فواد چودھری کا یہ حملہ ایک مجرمانہ اقدام ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ صرف انہی پر دست درازی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے،راہِ فرار اختیار کرنے والے بزدل، بھگوڑے اور سیاسی غدار سے اس کے سوا توقع ہی کیا کی جاسکتی ہے،۔

فواد چودھری کسی بھی فورم پر خود کو تحریک انصاف کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیاہےکہ سیاسی کمیٹی برداشت کو ترجیح دینے پر شعیب شاہین کو مکمل سپورٹ کا پیغام دیتی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *