پنجاب میں گندم کے کاشت کیلئےسپر سیڈ کا استعمال، روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں کروڑوں روہے کی بچت

پنجاب میں گندم کے کاشت کیلئےسپر سیڈ کا استعمال،  روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں کروڑوں روہے کی بچت

پنجاب میں گندم کی کاشت میں 1000 کاشتکاروں کی جانب سے روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں سپر سیڈرز کےاستعمال سے کاشت کاروں نے چند ماہ میں 57 کروڑ 95 لاکھ روپے کمالیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 1000 کاشت کاروں نے گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کےاستعمال سے چند ماہ میں 57 کروڑ 95 لاکھ روپے کمالیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کاشت کاروں کو 330 ٹن بیج کی بچت، روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں ڈیزل کے کم استعمال سے 48 کروڑ 62 لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ93 فیصد کاشت کاروں نے سپر سیڈرز سے کاشت پر گندم کے اگاؤ کو بہترین قرار دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے، اخراجات، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کی خوش حالی، زراعت میں جدت اور پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ان کا مشن ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *