حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے سپیکر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے خاتمے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے سپیکر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن قائم کروا دیں تاکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکیں، جس پر سپیکر نے حکومت تک مطالبہ پہنچایا تھا۔ تاہم حکومت نے مشروط مذاکرات کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔
سپیکر نے کمیشن کی تشکیل سے معذوری ظاہر کر دی تھی جس کے بعد دونوں طرف سے بیک ڈور رابطے ختم کر دیے گئے ہیں اور اس وقت حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان کسی قسم کے رابطے نہیں ہیں۔