نیپرا چیئرمین اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود سے 220 فیصد تک کا بڑا اضافہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کےلیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے کابینہ کی منظوری کے بغیر تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔
تنخواہوں میں اضافے کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری مشروط ہے، تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف اور ریگولیٹری الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے، اکتوبر 2023 کے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کےمطابق تنخواہ تمام مراعات 10لاکھ روپے تک بنتی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین اور نیپرا ممبران تمام ایم پی ون میں شامل ہیں، چیئرمین نیپرا کی تنخواہ بڑھا کر 32 لاکھ سے زیادہ کر دی گئی ہے اور نیپرا کے چاروں ممبران کی تنخواہیں بھی بڑھ کر29 لاکھ روپے تک ہو گئی ہیں۔
نیپرا ترجمان، ممبران، میڈیا ڈائریکٹوریٹ نے معاملہ پر مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے، تنخواہوں میں از خود اضافے پر تاحال اتھارٹی یا حکومت سے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔