سینئر صحافی شاہد میتلا نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے میری واٹس ایپ چیٹ کا جھوٹا اسکرین شارٹ تراشا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
سینئر صحافی نے کہا کہ اس میں انہوں نے میں پی ٹی وی میں جاب چاہتا تھا، شاہد میتلا نے کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں جب یہ وزیر اطلاعات تھے تو اس وقت میرے ان کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے۔
میرا مزاج تھوڑا مختلف ہے اگر میرے مسیج پر کوئی جواب نہ دے یا کوئی میری کال نہ اٹھائے تو وہ کوئی بھی آدمی ہوں میں دوبارہ پرسوں نہیں کرتا،یہ میرے مزاج کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ سیلف ریسپیکٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
میں نے فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی ہے،جس میں کہا ہے کہ ان کے خلاف فرانزک کیا جائے، فواد چوہدری نے میری کریڈیبلٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔ سینئر صحافی نے پیکا ایکٹ کے تحت ان کے خلاف درخواست دی ہے۔
سینئر صحافی شاہد میتلا کا کہنا تھا کہ میرے پاس فواد چوہدری کے خلاف اتنی اسٹوریز ہیں کہ مہینوں ختم نہیں ہوں گی، فواد چوہدری پاگل ہوجائیں گے،ان کا دل چاہے گا کہیں ٹکر ماردوں، آپ ہر کمزور آدمی پر ہاتھ اٹھاتے ہیں، میرا مدعا یہ تھا کہ جس پارٹی نے آپ کو منسٹر بنایا، آپ ان کے خلاف سازش کرتے ہیں، آپ کا کیا جوڑ ہے سلمان اکرم راجہ سے وہ بڑا باعزت آدمی ہے۔آپ سڑک چھاپ ہیں اور کمیشن خور ہیں آپ کی کیا حیثیت ہے۔
عمران خان نے فواد چوہدری کو کرپشن پر وزارت اطلاعات سے ہٹایا تھا،چار، چار، پانچ پانچ گاڑیاں استعمال کررہے تھے،سارا خاندان پی ٹی وی کی گاڑیاں استعمال کررہے تھے،اس بات کے گواہ چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان ہیں، افتخار درانی اور فیصل خان بھی گواہ ہیں۔ عمران خان نے انہیں بلایا اور پوچھا کہ کتنی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ایک۔ جس پر عمران خان نے تمام تفصیلات منگوائی اور ان کی کرپشن کی وجہ سے انہیں وزارت سے ہٹا دیا۔