ملکی برآمدات میں اضافہ، درآمدات بھی بڑھ گئیں

ملکی برآمدات میں اضافہ، درآمدات بھی بڑھ گئیں

ملکی برآمدات میں اضافہ، درآمدات بھی بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد، درآمدات میں 7 فیصد اور تجارتی خسارہ میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی سے جنوری تک کی مدت میں ملکی بر آمد ات کا حجم 19.584 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17.777 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ بنتا ہے۔

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چھ ماہ کے دوران بڑا اضافہ

جنوری میں برآمدات کا حجم 2.953 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جنوری کے 2.792 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6 فیصد اور دسمبر کے 2.911 ارب ڈالر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں درآمدات پر 33.079 ارب ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30.893 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 7 فیصد زائد ہیں۔

جنوری میں ملکی درآمدات کا حجم 5.273 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جنوری کے 4.756 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ اور دسمبر2024کے 5.358 ارب ڈالر کے مقابلہ میں دو فیصد کم ہے۔

مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 13.495 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.117 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2.9 فیصدزیادہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *