پی آئی اے کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران شائقین اور ٹیموں کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان 

پی آئی اے کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران شائقین اور ٹیموں کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان 

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے شائقین اور ٹیموں کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔

منگل کو ترجمان پی آئی اے نے کہا  کہ پی آئی اے بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان کے تینوں شہروں کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی ٹیم کے لیے خوشخبری، اہم فاسٹ بولر فٹ ہو گئے

ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ایونٹ میں شرکت کرنے والی کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کا انتظام کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایونٹ کے دوران کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 9 خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔ قومی ایئر لائن نے ان پروازوں کے دوران پاکستان کی ثقافت کو ظاہر کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025، ٹاپ 4 ٹیمیں کونسی ہونگی؟ نام سامنے آ گئے

واضح رہے کہ ایونٹ 9 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شرکت کریں گے۔ بھارت کے علاوہ تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔ ہندوستان اپنے کھیل دبئی میں کھیلے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *