ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ نے اپنا جدید ترین چیٹ بوٹ گروک 3 متعارف کرا دیا ہے جس سے اسے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمنی کا براہ راست بڑا حریف قرار دیا گیا ہے۔
’ گروک 3 ‘ کی نمائش کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ یہ اپنے پیشرو ، ’گروک 2‘ کے مقابلے میں زیادہ صلاحیت کا حامل چیٹ بوٹ ہے۔ یہ منگل سے فنکشنل ہو رہا ہے، جس میں ایکس پر پریمیم پلس صارفین سب سے پہلے رسائی حاصل کر رہے ہیں۔
ایلون مسک نے ایکس پر لکھا کہ ’آپ کو یہ سمجھنے کے لیے صرف یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کون سی کمپنی ٹیکنالوجی کا یہ مقابلہ جیتے گی۔ ایلون مسک کے مطابق ابتدائی رسائی میں دلچسپی رکھنے والے صارفین پریمیم پلس سبسکرپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
مزید برآں ’ایکس اے آئی سپر گروک‘ کے نام سے ایک نیا سبسکرپشن ٹیئر بھی متعارف کرا رہا ہے، جو جدید ترین خصوصیات اور ابتدائی اپ ڈیٹس کے خواہاں وقف صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ چیٹ بوٹ گروک ایپ اور grok.com کی نئی لانچ کی گئی ویب سائٹ دونوں پر دستیاب ہوگا۔ ایکس اے آئی کے محققین کے مطابق ’گروک 3 کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے اے آئی ماڈلز سے آگے نکل گیا ہے۔