حکومت پاکستان نے 19 فروری 2025 کو پاکستان کی میزبانی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران شائقین اور ٹیموں کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری کو شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی کوریج کے لیے بھارت سے تعلق رکھنے والے 7 صحافیوں نے ویزے کی درخواست دی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے ان تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں، کسی بھی ویزا درخواست کو مسترد نہیں کیا گیا۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19 فروری بدھ کو پاکستان میں شروع ہو رہی ہے جس میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بدھ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون سے پی آئی اے نے ٹیموں کے اندرون ملک سفر کے لیے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 9 پروازیں شیڈول کی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول
19 فروری، بدھ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، گروپ اے کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم، کراچی
فروری 20، جمعرات، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، گروپ اے کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم
21 فروری، جمعہ، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، تیسرا میچ، گروپ بی، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی
22 فروری، ہفتہ، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا میچ، گروپ بی، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
23 فروری، اتوار، پاکستان بمقابلہ بھارت، گروپ اے، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی
24 فروری، پیر، بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، گروپ اے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
فروری 25، منگل، آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، گروپ بی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
26 فروری، بدھ افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، گروپ بی، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
27 فروری، جمعرات، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، گروپ اے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
28 فروری، جمعہ، افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، گروپ بی، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
مارچ 01، ہفتہ، جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، گروپ بی، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی
02 مارچ، اتوار، نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، گروپ اے، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی
مارچ 04، ہفتہ، پہلا سیمی فائنل (اے 1 بمقابلہ بی 2) – دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی
5 مارچ، بدھ، دوسرا سیمی فائنل (بی 1 بمقابلہ اے 2) – قذافی اسٹیڈیم، لاہور
09 مارچ بروزاتوارچیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلا جائےگا۔