محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 19 فروری سے 21 فروری کے درمیان پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 فروری سے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور بالائی پنجاب کے دیگر علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارشوں کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے۔ خاص طور پر مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں بارشوں کے ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور اس کے اطراف میں بارش اور برفباری کا سلسلہ 21 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ مری نے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے دوران انتہائی محتاط رہیں اور موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کا پروگرام ترتیب دیں۔ انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ مری کا سفر کرنے سے پہلے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے موسمی پیشگوئیوں سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔

موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر، سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرم کپڑے اور ضروری سامان ساتھ رکھیں اور سفر کے دوران موسمی حالات پر مسلسل نظر رکھیں۔ ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *