عمران ریاض نے لندن میں سیاسی پناہ کی تیاری شروع کر دی، پی ٹی آئی انسائیڈر کا دعویٰ

عمران ریاض نے لندن میں سیاسی پناہ کی تیاری شروع کر دی، پی ٹی آئی انسائیڈر کا دعویٰ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر پی ٹی آئی انسائیڈر نامی اکائونٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض خان نے لندن میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ایکس اکائونٹ پی ٹی آئی انسائیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ مونس الہیٰ نے عمران ریاض کو مالی مدد فراہم کی جبکہ وکیل میاں علی اشفاق لندن پہنچ کر قانونی راستے ہموار کر رہے ہیں۔ یہ وہی عمران ریاض خان ہے جو ”وطن پر قربان ہونے“ کی قسمیں کھاتا تھا، جو محبِ وطن بننے کا ڈرامہ کرتا تھااور آج لندن میں سیاسی پناہ مانگ رہا ہے۔

پی ٹی آئی انسائیڈر کے مطابق مونس الہیٰ، جو خود مقدمات سے بھاگا ہوا ہے، عمران ریاض خان کے قیام و طعام کا بندوبست کر رہا ہےاورمیاں علی اشفاق، جو ہمیشہ ریاست مخالف عناصر کے دفاع میں سرگرم رہتے ہیں، اب عمران ریاض کے لیے برطانوی نظام میں پناہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شیرافضل مروت پارٹی کے فیصلوں کیخلاف ڈٹ گئے،  قومی اسمبلی سیٹ چھوڑنے سے انکار

مذکورہ ایکس اکائونٹ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ کیا یہ وہی ’بہادر صحافی‘ ہے جو پاکستان میں رہ کر ’سچ بولنے‘ کی باتیں کرتا تھا اوراب لندن میں جا کر مغربی آقاؤں کے قدموں میں بیٹھنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس نے پاکستان میں ریاست پر الزامات لگائے، سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا اور اب لندن میں سیاسی پناہ حاصل کرنے جارہا ہے۔

پی ٹی آئی انسائیڈر نے سوال اٹھا یا کہ کیا عمران ریاض خان کے پاس خود اتنے وسائل تھے کہ لندن میں عیش کرے؟ یا پھر یہ سب ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے، جہاں مخصوص سیاسی مافیاز اپنے ایجنٹس کو بیرونِ ملک سیٹ کر رہے ہیں؟۔ یہ سب وہی کھیل ہے جو پاکستان دشمن طاقتیں کھیل رہی ہیں، ملک میں انتشار اور باہر جا کر پاکستان کے خلاف بیانیہ تیار کریا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *