رمضان کے بعد مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف بھر پور تحریک شروع کرینگے،حافظ نعیم الرحمان

رمضان کے بعد مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف بھر پور تحریک شروع کرینگے،حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن فیک پارلیمنٹ اور حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم عوامی رائے غصب کرکے مسلط ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے لہٰذا اسے ختم کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں شدید بدامنی ہے اور کرم میں کانوائے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، صوبے میں امن کا قیام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *